اسلام آباد (نیوزڈیسک) سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد چائے والا نے دوبارہ چائے کا کام شروع کر دیا، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہے، چائے کا اب کوئی چھوٹا سے کھوکھا نہیں بلکہ ارشد نے اپنا چائے خانہ کھولا ہے اور اس کیفے کا نام کیفے چائے والا رکھا ہے، دس اکتوبر کو اس کیفے کا افتتاح ڈی چوک میں متوقع ہے۔ ایک انٹرویو میں ارشد خان نے کہا کہ میرے دوست آتے رہتے
ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اپنے ہاتھ سے چائے بناکر دو تو میں چائے بناتا رہتا ہوں، اسلام آباد میں اپنا ایک کیفے بنالیا ہے، کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ نے کیفے کا نام چائے والا کیوں رکھا ہے اس کا نام اپنے نام سے کر دو ارشد خان، لیکن میں نے کہا کہ چائے والا میری پہچان ہے۔اس کیفے پر مکمل طور پر ٹرک آرٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہاں دیسی سٹائل کی میز اورکرسیاں رکھی گئی ہیں۔