اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ حکومت کے پاس چند ماہ کی مہلت باقی ہے۔ اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ حکومت نواز شریف اور مریم نواز کے سائے سے بھی ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا
کہ اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کیا گیا تو پی ڈی ایم کی تحریک مہنگائی سے تنگ عوام کے ہاتھوں میں چلی جائے گی اور پھر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں موجودہ فراڈ سسٹم زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔