منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

عمران خان سرکار نے اپنی نااہلی ، تکبر اور بے تدبیریوں سے سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف عوام میں غم و غصہ بھر دیاہے، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلامی جمہوری اتحاد کے صدر علامہ زبیر احمد ظہیر کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں شرکت کی ۔سیاسی انتخابی امور کے زیرانتظام سیاسی ویب چینل کے قیام کے لیے مشاورتی اجلاس اور تعلقات عامہ کے صوبائی ناظمین سے زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک حکومتی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے آئینی،

سیاسی اور اقتصادی بحران اور دلدل میں دھنسا ہواہے ۔ عمران خان سرکار نے اپنی نااہلی ، تکبر اور بے تدبیریوں سے سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف عوام میں غم و غصہ بھر دیاہے ۔ریاستی ادارے طاقت اور قوت سے ہر مخالف آواز کو دبانے کی روش جاری رکھیں گے تو ملک میں نفرت اور شدت بڑھتی جائے گی ۔ یہ تسلیم کرلیا جائے کہ 2018 ء انتخابات کا بندوبست ناکام ہوگیاہے ۔ نیب اور احتساب کا دھندہ آٹا، چینی ،بجلی ،منی لانڈرنگ مافیاز کے سامنے حکومت کا سرنڈر بے نقاب کر گیاہے ۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے حکومتی غرور ، تکبر اور اپوزیشن جماعتوں کی مزاحمت کے پردے میں مفاہمت کی سیاست نہیں، ملک کو واپس آئین ، جمہوری پارلیمانی قدروں اور عدل و انصاف کے ٹریک پر لانا ناگزیر ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام اور سماج کے موثر نیک نام ،محب دین ، محب وطن افراد کو متحرک کرے گی ۔ عوام کو ظلم و جبر سے نجات دلانے کے لیے قومی کردار ادا کریں گے ۔ قومی اقتصادی نظام عوام کے لیے جان لیوا حیثیت اختیار کرگیاہے ۔ حکومت کی آئی ایم ایف سے کرائے پر لی گئی ٹیم اپنے مقاصد کے مطابق پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ بنا رہی ہے ۔ پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہوگیاہے ۔ جنرل سیلز ٹیکس کی بلند شرح ، پٹرولیم لیوی ، بجلی کی ترسیل میں ناکامی ، بجلی ، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے تجارت ، زراعت اور صنعت کا پہیہ جام

کردیاہے ۔ آٹا چینی کا بحران سراسر حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہے ۔ ملک کے اہم ترین مقدمات اعلیٰ عدالتوں میں طویل مدت سے زیر التوا ہیں۔ وفاقی شرعی عدالت سود کے مسئلہ پر فیصلہ نہیں کر رہی ۔ نیب کا متنازعہ کردار معیشت کے زوال اور عوام کے لیے جان لیوا مہنگائی کا باعث ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…