جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کے 55 لاکھ میں سے80 فیصد ٹوئٹر فالوورز جعلی ہونے کا انکشاف،ن لیگ کی نائب صدر کو شدید تنقید کا سامنا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے 55 لاکھ میں سے 80 فیصد ٹوئٹر فالوورز جعلی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورزکا اپنا کوئی فالوور نہیں ۔

کیلیبری کوئین کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹوئٹر اکائونٹس بنائے ، 5.5 ملین میں سے تقریباً 5.19 ملین فالوورزنے بیگم صفدرکاکوئی ٹوئٹ کبھی لائیک نہیں کیا ، بیگم صفدر اعوان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں ، ان کے تقریباً 1.4 ملین ٹویٹر فالوورز کے 2سے 5فالوورز ہیں، جب کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریبا ًایک ملین فالوورزکااپناکوئی فالوورنہیں ،کیلیبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے عوام واقف ہے، بیگم صفدراعوان کے ٹوئٹراکائونٹ پرلاکھوں جعلی فالورزاچنبھے کی بات نہیں، کیوں کہ دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہو چکے ، اسی لیے بیگم صفدر اعوان نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکیٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیئے اپوزیشن اور عوام ایک پچ پر ہیں، نااہل حکومت کے نااہل ترجمان اور حواری ٹولہ ن لیگ کے حوالے سے زہر اگل رہے ہیں ۔

ن لیگ سے ش نکلنے کی باتیں کرنے والوں کی پنی چیخیں نکل رہی ہیں، بائیس کروڑ عوام کے دلوں کے وزیر اعظم آج بھی میاں نواز شریف ہیں، اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر بیٹی کو ساتھ لے کر جیل جانے والے میاں نواز شریف کو نااہل حکومت سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ،اپوزیشن اتحاد میں انتشار کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…