جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس، اصل حقائق دبانے اور نااہلی کو چھپانے کی کوشش، میڈیا کوریج روکنے سے متعلق پیمرا کا ہدایت نامہ مسترد

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کی میڈیا کوریج روکنے سے متعلق پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کو مسترد کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مراسلے کو اصل حقائق دبانے اور نااہلی کو چھپانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کا شاہی فرمان سلیکٹڈ حکومت کی غیر سنجیدگی اور ناکامی پر

پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا اپنے جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے کیس کی متاثرہ خاتون انصاف کی منتظر ہے، نااہل حکومت مرکزی ملزم کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہوئی ہے، میڈیا پر مسلسل آواز اٹھنے کے بعد اب کیس کی کوریج  کو ہی روک کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سلیکٹڈ حکومت بتائے کہ مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری پر سوال اٹھانے سے کیس پرآخر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟ کیا یہ حقیقت نہیں کہ سلیکٹڈ وفاقی حکومت اور وسیم اکرم پلس حکومت اس کیس میں بری طرح  ناکام ہوئی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر بلاجواز تنقیدکرنے والے وزیر اب کہاں چھپ گئے ہیں؟ متعلقہ وزیر اس معاملے پر مسلسل خاموش کیوں ہے جبکہ یہ واضح بھی ہوگیا ہے کہ جس روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ روڈ اور انتظامیہ وزارت مواصلات کے ہی ماتحت ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ اہم کیس میں عدم سنجیدگی کے باعث ہر طرف کئی سوال اٹھ رہے ہیں،  حکومت سوالات اور تنقید سے بچنے کے لئے اب پیمرا کو استعمال کر کے حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن پیپلزپارٹی متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑی ہے اور جب تک مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوتا اس اہم کیس پر آواز اٹھاتی رہے گی اور اس کیس کو فائلوں کی نظر کبھی نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیمرا حق اور سچ کی آواز کو دبانے اور میڈیا کا گھلا گھونٹنے کی جتنی چاہے کوشش کرلے

لیکن پیپلزپارٹی پارلیمان سمیت ہر فورم پر بھرپور انداز میں آواز اٹھائے گی۔ نفیسہ شاہ نے پیمرا کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا ایک آزاد ادارہ ہے، میڈیا کا گلا گھونٹنے جیسے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی بجائے آئین اور رولز کے مطابق کام کرے، پیمرا کے احکامات بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہیں، پیمرا اس طرح کے ڈکٹیشن لینا بند کرے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…