جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی جبکہ 13 اکتوبر سے غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔صدر علیم بٹ اور وجنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو

اکبری منڈی سے شروع ہوکر برق گڈز ٹرانسپورٹ سگیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کسٹم، ہائی ویز اور کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی۔ جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے اعلان کیا کہ 13 اکتوبر کو پہیہ جام ہڑتال کرینگے، سبزیوں اور فروٹ کی ترسیل اور دیگر اشیا ء کی ترسیل بند ہوگی۔ریلی کے شرکا نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ٹریفک پولیس، کسٹم اور کارپوریشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہیہ جام کرکے گھر نہیں بیٹھیں گے شہر کی سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نیشنل ہائی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے بے جا چالان کیے جارہے ہیں جبکہ کارپوریشن کے اہلکار غنڈہ گردی کرتے ہیں اور بلاوجہ سامان اٹھالیا جاتا ہے۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسٹم اور ایکسائز حکام کے عملہ کو ناجائز چیکنگ اور جرمانوں سے روکا جائے، لاہور میں سامان اتارتے ہیں تو کارپوریشن والے پہنچ جاتے ہیں، گڈز ٹرانسپورٹرز کو کارپوریشن سے نجات دلائی جائے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…