جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن کئی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سیل،بھاری جرمانے عائد

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلا ؤسے صورتحال تشویش ہو تی جا رہی ہے ، کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر متعدد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے

کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری ہے، شہر بھر میں ڈپٹی کمشنرز نے حدود میں ریسٹورنٹ ،شادی ہالز، مٹھائی کی دکانوں کا معائنہ کیا اور ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے والوں پر جرمانے، ریسٹورنٹ اور دیگر مقامات کو سیل کردیا۔مختلف علاقوں میں7شادی ہال کی چیکنگ کی گئی ،جن میں سے 2 کو سیل اور 5 کو وارننگ دی گئی جبکہ کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 41 ریسٹورنٹس سیل کئے گئے اور 67 ریسٹورنٹس کو وارننگ دے کر 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے۔ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 2 شادی ہالز کو جرمانے، 3 ریسٹورنٹس سیل اور 4 پر جرمانے کئے گئے، ضلع جنوبی میں 2 دکانیں اور ایک سپراسٹور کو سیل کیا گیا ،ضلع کورنگی میں 2شادی ہالزجبکہ 9ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا جبکہ 10ریسٹورنٹس پربھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ضلع شرقی میں 14ریسٹورنٹس سیل اور 10 کو 30 ہزار سے زائد کے جرمانے کئے، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کسی کوبھی ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنیکی اجازت نہیں۔خیال رہے کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…