لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کو پارٹی کے صدر وقائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلا ف احتجاج کی اجازت دیدی ۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشن سے ملاقات کی۔وفد میں
کرنل (ر)مبشر جاوید ،سید توصیف شاہ اور میاں طارق شامل تھے ۔ وفد نے انتظامیہ اور پولیس افسران کومال روڈ لنک ٹمپل روڈ پر احتجاج بارے آگاہ کیا ۔ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کا احتجاج پر امن ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ احتجاج کرنے والوںکو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔