کوہلو(این این آئی) کوہلو کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں میں ایس او پیز نظر انداز کورنا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں گزشتہ ہفتے سرکاری سکول ماڈل ہائی سکول میں کورنا وائرس سے 4طلبا کورنا وائرس کے شکار ہوگئے تھے
مگر اس کے باوجودضلع کے دیگر سکولوں میں ایس او پیز نہ ہونے کے برابر ہیں سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں میں ماسک ،سماجی فاصلوں کی دوری اور سینٹیائزر تو دور کئی سکولوں میںتمام بچے میں ایک ہی گلاس سے پانی پیتے ہیں جس کے باعث ضلع کے تعلیمی اداروں میں کورنا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اس پر بچوں کے والدین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں کا کھولنا تو بہتر ہے مگر سکولوں میں ایس پی ائیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شدید تشویش ہے صوبائی وزیر تعلیم ،سیکرٹری ایجوکیشن ، ڈپٹی کمشنر کوہلو نصیر اللہ ،ایس پی کوہلو نوید عالم اور ایجوکیشن آفیسر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکولوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار ضلع کے مختلف سکولوں کا جائزہ لیا جائے۔