اس کام کی مد میں پاکستان کے ایک ہزار ارب روپے بچائے،اڑھائی سو سال لگ جائیں یہ کرپشن ثابت نہیں کرسکیں گے، شہباز شریف کا دعویٰ

28  ستمبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑھائی سو سال لگ جائیں۔ یہ کرپشن ثابت نہیں کرسکیں گے۔ میں ایک خطا کار انسان ہوں، سب اللہ سے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور میں بھی اپنے گناہ کی معافی مانگتا ہوں

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو منی لانڈرنگ کیس میں دائر کی گئی درخواست عبوری ضمانت کی سماعت کے دوران اپنے وکلاء کی جانب سے دلائل ختم ہونے کے بعد عدالت کی اجازت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ اقتدار میں بہت کام کیا۔ اس حوالے سے وہ کتابچہ عدالت میں پیش کرچکے ہیں۔ ان کی تفصیلات میں نہیں جاؤنگا۔ تاہم بہت سے کام کرنا ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ادوار میں دن رات عوام کی خدمت کی ریکیورمنٹ کی مد میں پاکستان کے ایک ہزار ارب روپے بچائے انہوں نے کہا کہ پیپرا رول کے مطابق کم بولی دینے والوں کو ٹھیکے دینے چاہئے۔ انہوں نے سندھ کے مقابلے میں گنے کی قیمت زیادہ رکھی اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ضمیر کی آواز پر 600 ملین روپے بچائے اپنے بچوں اور بھائیوں کی مخالفت کے باوجود چینی کی درآمد پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جبکہ ان کے بچوں اور بھائیوں کو 90 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…