جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

“طلال چوہدری کو گیٹ پر روکا لیکن وہ اندر جانے کی ضد کرتا رہا”، “طلال چوہدری کو اندرجاتے ہی مار کیوںپڑی ،وہ سیکیورٹی اہلکاروں کو آوازیں دیتے رہے”،ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ نے سب بتادیا‎

datetime 27  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طلال چوہدری معالے پر ہائوسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ عبداللہ نے بتایا کہ ن لیگی رہنما طلال چودھری 2بج کر چالیس منٹ پر گارڈن میں آئے ۔ انہیں اندر جانے پر روک گیا لیکن انہوں نے اندر جانے کی ضد کی ،طلال چودھری کو متعلقہ گھر سے فون کروانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے کسی سے بات نہیں کروائی ۔

سیکورٹی گارڈ کا کہنا تھا جب وہ ضد کر کے اندر گئے تو انہیں مار کھانا پڑی ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری معاملے میں مریم صفدر اپنی ہی خاتون رکن اسمبلی پر دباو ڈال رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مریم صفدر کو خدا کا خوف کرنا چاہئے، متاثرہ خاتون پر پریشر ڈال کر طلال کے حق میں بیان دلوانے کی بجائے خاتون کا ساتھ دینا چاہئے اور طلال کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنا چاہئے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان کی انفارمیشن کےمطابق خاتون کو پریشرائز کر کے طلال کے حق میں بیان دلوایا جا رہا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کوبھی آڑے ہاتھوں لیااور طلا ل چوہدری کی جانب سے حرکت کو بھی کسی بھی صورت معاف نہ کرنے کی تاکید کی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگی رہنما طلال چودھری کا معزز خاتون ایم این اے کو تنگ کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔حکومت ایکشن لے گی اور خاتون کی ہر صورت حفاظت کرے گی،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ،واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا ،میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔ طلال چوہدری نے اپنی وضاحت میں کہاکہ درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں ۔ واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ،میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے ،سب مائوں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے ،بعض حکومتی لوگوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…