جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

معذور افرادکیلئے داخلوں میں خصوصی رعایت اوپن یونیورسٹی نے زبردست اعلان کردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں جسمانی معذور  قوت سماعت اوربصارت سے محروم افراد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں2020ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرام میں مفت داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکیم سے مستفید ہونے کے لئے داخلوں کے خواہشمند تمام معذور افراد کو ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے جلد از جلد رجوع کرنے کی

ہدایت کی گئی ہے۔وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے معذور افراد کی تعلیمی سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ایک میگا یونیورسٹی  پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا  غریب اورمستحق افراد کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اوپن یونیورسٹی اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  داخلہ فیس کی ادائیگی کسی بھی اہل وطن کے لئے تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا باعث نہیں ہونا چاہئیے۔ مالی مشکلات کے پیش نظر اعلیٰ تعلیم سے محرومی ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے  اس لئے یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنے کی ایک جامع پالیسی اختیار کررکھی ہے۔ شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر  ڈاکٹرزاہد مجید کے مطابق نابینا افراد اور ایسے جسمانی معذور جو لکھنے سے قاصر ہوں کو فائنل امتحان میں اپنے ساتھ اسسٹنٹ بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ ایسے طلبہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کلاسز اٹینڈکرسکیں گے۔ ڈاکٹرزاہد مجید نے مزید بتایا کہ بصارت سے محروم افراد کو تعلیمی سپورٹ فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی نے ملک بھر میں قائم تمام 44۔علاقائی دفاتر کی لائبریریوں کو فعال کیا ہے اور ان میں معذور افراد کے لئے “ای لرننگ سینٹرز )ایکسسیبلٹی سینٹرز(قائم کردئیے ہیں جن کو کمپیوٹرز  ا  سکینرز  پرنٹرز  الیکٹرانک کتابوں  ریسرچ آرٹیکلز /جرنلز اور کورس میٹریل جیسی سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…