فیصل آباد (آن لائن)پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولز کے مزید30بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ طلبا کی تعداد54ہوگئی چار اسکولز کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔ آن لائن کے ،مطابق فیصل آباد کے سرکاری اسکولوں میں
بھی مزید تین طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈاکٹر تنویر اقبال کے مطابق مختلف سرکاری و نجی اسکولز کے 840 بچوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے جن میں 12 اسکولز کے 54 طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔متاثرہ بچوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ زیادہ کیس پائے جانے والے 4 اسکولز کوبند کردیا گیا۔ادھر فیصل آباد کے سرکاری اسکولوں کے مزید تین طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ طلبا کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ ایک ٹیچر بھی کورونا کا شکار ہو چکا ہے، تمام افراد کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔