دلاہور(این این آئی) حساس مقامات اور قونصلیٹس پر تعینات اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کردیا گیا۔ایس پی یو کے اہلکاروں کے اسمارٹ فون پر پابندی کا مراسلہ ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے جاری کیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ
حساس مقامات اور قونصل خانوں پر تعینات اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے اور یہ پابندی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔