جہلم(این این آئی) جہلم کے بنیادی مرکزِ صحت میں خواتین مریضوں کی نازیبا ویڈیو بنانیکا انکشاف ہوا ہے۔ایک گمنام شہری نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو خط لکھ کر شکایت کی تھی کہ بنیادی مرکز صحت میں لیڈی ہیلتھ ورکر خواتین مریضوں کی نامناسب ویڈیو بنا کر اپنے بہنوئی پولیس اہلکار کو بھیج دیتی ہے جس کے بعد مبینہ طور پر اس کا غلط استعمال
کیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنرجہلم کے مطابق شہری کی درخواست پر واقعیکی انکوائری مکمل کرکے مرکزی ملزمان کو عہدوں سے معطل اور مرکز صحت کے تمام عملے کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکو خط ارسال کردیا ہے۔