بیرون ملک ایک پوری لابی پاک فوج کےخلاف سرگرم عمل نواز شریف کا خطاب ،یواین اجلاس سے قبل افواج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ قرار ہے، عمران خان کا دھماکہ خیز اعلان

21  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کااجلاس ہوا،وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی اےپی سی ریاستی اداروں کوبدنام کرنےکی کوشش تھی، پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں، کئی ممالک کمزورفوج کے باعث تباہ ہوئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نےایک بارپھربھارتی ایجنڈےکوفروغ دیا، یواین اجلاس سےپہلےافواج کوبدنام کرنابھارتی سازش کاحصہ ہے، بیرون ملک ایک پوری لابی پاک فوج کےخلاف سرگرم عمل ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستانی اداروں اورملک میں عدم استحکام چاہتاہے اور جنرل اسمبلی اجلاس سےقبل دنیاکی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے۔اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت کواپنی مرضی کےجج اور افسران پسندہیں، تاریخ گواہ ہےنوازشریف اداروں کےسربراہان لاتے ہیں،پھران سے لڑتےہیں، اپوزیشن جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔نوازشریف کی تقریر کو بھارتی بیانیہ قرار دیتے ہوئے اداروں کے خلاف بیان بازی کی سخت مذمت کی، عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کااجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحالسمیت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ، قرارداد اورنواز شریف کی تقریرکاجائزہ لیا گیا۔حکومتی ترجمانوں نے نوازشریف کی تقریر کو بھارتی بیانیہ قرار دیتے ہوئے اداروں کےخلاف بیان بازی کی سخت مذمت کی ، حکومتی اراکین نے کہا کہ نوازشریف کی تقریردشمن ملک کابیانیہ تھا، اداروں کےخلاف تقریر پر بھارتی میڈیا میں چرچےہوئے ، نواز شریف نے بھارتی پروپیگنڈا اور مؤقف کو پذیرائی دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…