سلمان شہباز کا چپڑاسی بھی ڈیڑھ کرو ڑ روپے کی قیمتی مرسڈیز کار کا مالک نکلا

21  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکائونٹ میں 9.5ارب روپے کا انکشاف سامنے آیاہے ، ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے خفیہ بینک اکائونٹس کا سراغ لگالیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق

ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خفیہ بینک اکائونٹس کا سراغ لگالیا ہے۔جس میں سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکائونٹ میں نواعشاریہ پانچ ارب روپے کا انکشاف ہوا، یہ ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں۔سلمان شہباز کے چپڑاسی مقصود کے بینک اکائونٹ میں 2.3 ارب روپے ہونے کاانکشاف ہواہے، مقصود چپڑاسی نے ان پیسوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ایک قیمتی مرسڈیذ کار بھی خریدی،شبیر قریشی کلرک کے اکائونٹ میں ایک ارب روپے، رانا وسیم کے اکائونٹ میں 24 کروڑ، اقرار کے اکائونٹ میں 64 کروڑ، تنویر الحق کلرک کے اکائونٹ میں 52 کروڑ، خضر حیات اکائونٹ کلرک کے اکائونٹ میں 1.2 ارب روپے اور توقیر الدین کے اکائونٹ میں 45 کروڑ روپے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے خفیہ بینک اکائونٹس کی معلومات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا۔ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل نے تمام بینکوں سے ملازمین کے نام پر خفیہ اکائونٹ اورایس ای سی پی سے ملازمین کے نام پر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…