اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور موٹروے متاثرہ خاتون کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کی گرفتاری کا پوچھا جانے والاسوال سی سی پی او کے نزدیک ’بے معنی‘ ہوکر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تو صحافی نے
لاہور موٹروے متاثرہ خاتون کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری سے متعلق سوال کیا سی سی پی او لاہور نے ایسا جواب دیا کہ صحافی بھی تکتا رہ گیا۔ ملزم کی گرفتاری کا سب کو انتظار ہے مگر سی سی پی او اہم ترین سوال کا موثر جواب دئیے بغیر صحافی کو عجیب کہتے ہوئے چلے گئے۔