منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

آج کا سب سے بڑا انکشاف! سانحہ موٹر وے کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کا کس سیاسی جماعت سے تعلق نکل آیا، ابھی تک گرفتاری کیوں نہ ہو سکی؟ تہلکہ مچ گیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی نے عابد ملہی کے حوالے اہم انکشاف کردیا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے رانا عظیم نے کہا کہ ایک نیوز بریک کردوں کے ملزم عابد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، اور بہت سرگرم کارکن ہے، اور عابد اسکے لیے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرتا تھا۔رانا عظیم کے مطابق ان کی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں،اور عابد ان سوسائٹیز میں اثرو رسوخ استعمال کرتا تھا،

سات دن سے سنتے آرہے ہیں کہ عابد پر اور بھی کیسز ہیں اور رہا ہوجاتا تھا تو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جب ہی ایسا ہوتا تھا۔رانا عظیم نے بتایا کہ متاثرہ خاتون پولیس کارروائی سے اب تک کافی مطمئن ہیں، لیکن خاتون نے عدالتوں کے چکر لگانے اور وقت دینے سے صاف منع کردیا ہے، اس لئے اب غور کیا جارہا ہے کہ اس کیس کا ٹرائل جیل میں کیا جائے،اور جب جیل میں ٹرائل کیا جائے گا تو یہ اینٹی ٹیرراِزم کورٹ میں چلا جائے گا جس پر سماعت جلدی ہوگی اور فیصلہ بھی جلدی آئے گا، یا پھر ایسا بھی نہیں ہوا تو متاثرہ خاتون کا بیان دفعہ ایک سو چونسٹھ کے تحت لے لیا جائے اور پھر کہا جائے کہ آپ جہاں جانا چاہتی ہیں جائیں، قانونی سقم پورے کرلئے جائیں گے۔رانا عظیم نے کہا پورے ملک میں چھاپے مارے جارہے ہیں، عابد کے رشتے داروں کوبھی گرفتار کرلیا،لیکن سسٹم کی خرابی ہے اس لئے اب تک عابد کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، اگر یہ سسٹم درست ہوتا تو کیا روزانہ سڑکوں پر لوٹ مار کرنے والے پکڑے نہیں جاتے، اور اگر یہ لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا جاتا تو کیا سانحہ ہوتا؟ نہیں ہوتا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب تک سیاسی بھرتیاں ہوتی رہیں گی نظام اسی طرح خراب رہے گا۔رانا عظیم نے کہا جب پیسے دے کر بھرتیاں ہونگی اور افسران کرائم روکنے کے بجائے کرمنلز سے پیسے لے کر کرائمز کرنے دینگے، جب آپ ڈیوٹی کے بجائے گھروں میں سو رہے ہوتے ہیںگشت نہیں کرتے تو نظام درست نہیں ہوتا۔ اگر نظام درست ہوتا وفاقی وزیراطلاعات فیاض چوہان ابشام کی جانب سے اریبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے کا خود نوٹس نہیں لیتے، کتنے لوگ فیاض صاحب کے پاس عثمان بزدار کے پاس جائیں گے، جب تک انصاف نہیں ملے گا تو نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…