لاہور( این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اگر متاثرہ خاتون چاہے تو سانحہ موٹر وے پر جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے ،سانحے میں ملوث ملزمان امن کے دشمن ہیں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی ان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، حکومت یہ نہیں کہتی کہ نوازشر یف علاج نہ کروائیں مگرجو علاج ہورہا ہے اس کی معلومات سے حکومت اور عدلیہ کو دیکر مطمئن کریں،
اپوزیشن میں نظریہ اور اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں بوائز سکاؤٹس کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بھی ملاقات کی اور سانحے موٹر وے کے بارے ہونے والی پیشرفت اور دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ موٹر وے پر پولیس سمیت دیگرمتعلقہ اداروں نے جس تیزی کیساتھ کام کیا ہے اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہو رہے اور ملزموں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے انکو گر فتار کر یں گے اور نشان عبر ت بھی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت کا یہ دوٹوک فیصلہ ہے کہ سانحہ موٹر وے کے ملزموں کو ہر صورت نشان عبر ت بنانا ہے اور اگر متاثرہ خاتون یہ سمجھتی ہے کہ وہ ا س سانحے پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کروانا چاہتی ہیں تو حکومت کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔آل پارٹیز کانفر نس کے متعلق چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اے پی سی اپوزیشن کا آئینی اور جمہوری حق ہے مگر اپوزیشن جماعتوں کے اپنے اپنے سیاسی مفادات اور نظر یات ہیں اس لیے
وہ جتنی مر ضی آل پارٹیز کانفر نس بلالیں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں یہ کبھی متحد نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے ملک کا معاشی سمیت دیگر محاذوں پر کامیاب ہونا ہضم نہیں ہورہا۔ اُنہوں نے کہا کہ الحمد للہ آج پوری دُنیا کورونا کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو نہ صرف سراہا رہی ہے بلکہ کورونا سے بحران کے شکار ممالک یہ کہہ رہے ہیں کہ کورونا سے کیسے
نمٹنا ہے یہ پاکستان سے پوچھیں ۔ گورنر نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان اب تیزی کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے اور ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب پالیسی کے ذریعے ملک میں کورونا کو شکست دی ہے مگر اب بھی کورونا بارے خطر ات موجود ہیں ہمیں بنیادی احتیاط کی ضرور ت ہے۔ تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں بوائز
اور گر لز سکاؤٹس کو بھر پور طر یقے سے فعال کیا جارہا ہے اور بہت جلد گور نر ہاؤس میں گر لز اور بوائز سکاؤٹس کا کنونشن منعقد کیا جائیگا جسکے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی یا وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔بعدازں ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سی سی پی اولاہور عمر شیخ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے اور پولیس کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ لاہور سمیت پورے صوبے میں ہر صورت اَمن وامان کو یقینی بنائے اور سانحہ موٹر وے کے ملزمان کو جلد ازجلد گر فتار کر کے اِنہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔