موٹر وے کیس میں چوتھاکردار سامنے آگیا ملزم وقارالحسن کے چونکا دینے والے انکشافات

14  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے کیس میں ایک اور کردار سامنے آگیا۔گزشتہ روز پولیس کو گرفتاری دینے والے ملزم وقارالحسن نے چونکا دینے والے انکشافات کردئیے۔نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق ملزم وقارالحسن نے پولیس کے سامنے دئیے گئے بیان میں انکشاف کیا

ہے کہ ملزم عابد کچھ عرصہ سے شفقت نامی شخص کیساتھ وارداتیں کرتارہا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں وقارالحسن واقعہ میں ملوث نہیں پایاگیا، ڈی این اے رپور ٹ کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔دوسری جانب مرکزی ملزم عابد علی کے بہنوئی اور رشتے دار بھی زیر حراست ہیں۔دریں اثناگزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزم شفقت کا ڈی این اے میچ کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گذشتہ روز شفقت نامی شخص کو گرفتار کیا تھا۔ملزم شفقت کو وقار الحسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم شفقت عابد علی کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ملزم شفقت کو گزشتہ روز دیپالپور سے گرفتار کیا تھا جس کا ڈی این اے کے لیے سیمپل لیا گیا تھا،ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے خاتون کیساتھ میچ کر گیا ہے۔موٹروے کیس اب اپنے انجام کی جانب تیزی سیبڑھنے لگا ہے، دیپالپور سے گرفتار شفقت کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا۔

جس کے بعد کوئی شک نہ رہا کہ واقعے میں ملزم عابد علی کے علاوہ شفقت بھی ملوث تھا، پولیس کو اب ملزم عابد علی کی تلاش ہے جو ابھی تک قابو میں نہیں آسکا، آج صبح ہی وقار الحسن کے ڈی این اے کی رپورٹ بھی آگئی تھی جس میں اسے کلیئر کردیا گیا ،یاد رہے کہ آج صبح کیس سے جڑے ایک اورکردار عباس نے بھی شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کردیاتھا، اس کے مطابق وہ بے گناہ ہے ، اس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…