ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام دوبارہ تیاری کر لیں، موسلا دھار بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے مون سون کا نیا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوگیا ہے،

اس سسٹم کی وجہ سے کراچی میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگرعلاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پنگریو اور گردونواح کے علاقوں میں ایک ہفتے کے وقفے کے بعددوبارہ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین کے مصائب میں اضافہ ہوگیا ہے پنگریو شہر اور ملحقہ قصبوں ودیہاتوں میں ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے جوکہ پہلے ہی زیرآب تھے میں مزیدپانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے روڈ راستوں سے اپنے گھروں میں منتقل ہونے والے بارش متاثرین ایک بارپھرنقل مکانی کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں گزشتہ ماہ کی چوبیس تاریخ سے شروع ہونے والی بارش ڈیڑھ ہفتے جاری رہی بارش اور سیم نالوں کے پانی کے باعث علاقے کے سیکڑوں دیہات تاحال زیرآب ہیں ان بارشوں اورشگافوں کے سیلاب متاثرین اپنے گھربارچھوڑ کر روڈراستوں پر کھلے آسمان تلے مقیم تھے مگر ان متاثرین کو انتظامیہ کی جانب سے شامیانے اور راشن فراہم نہ کرنے کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے بعد یہ متاثرین اپنے زیرآب گھروں میں ہی منتقل ہونے پرمجبور ہو گئیتھے مگر ہفتے کے روز ہونے والی بارش نے اپنے گھروں میں منتقل ہونے والے متاثرین کو دوبارہ نقل مکانی کرنے اورروڈراستوں پر پناہ لینے پرمجبور کردیا ہے بارش کے دوران پنگریو میں تین منزلہ عمارت پر آسمانی بجلی گرگئی مگر خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا آسمانی بجلی گرنے کے باعث شہر بھرمیں خوف کی لہر دوڑ گئیجبکہ شہر کے نشیبی کاروباری اورتجارتی مارکیٹوں میں پانی جمع ہونے کے باعث تاجروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…