پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

موٹر وے واقعہ پر سی سی پی او لا ہور کا غیر ذمہ دار بیان حکومت پرعمر شیخ کو ہٹانے کیلئے دبائو بڑھ گیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے موٹر وے واقعہ پر غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شرمناک طریقے سے واقعہ کو ہینڈل کیا گیا اس پر حکمرانوں کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے دنیا میں ریکارڈ بنایا ہے جہاں مظلوم خاتون کے سر پر شفقت کی چادر رکھنے کے بجائے متاثرہ خاندان کا مذاق اڑایا گیا،گزشتہ دو برس سے کہہ رہے ہیں کہ موجودہ نااہل حکمران معیشت کو برباد کرچکے ہیں اور اب پاکستان کو انتظامی انارکی کے دہانے پر پہنچا چکے ہیں،جیسے عمران خان خود اناڑی ہیں ویسے ہی صوبہ پنجاب میں عثمان بزدار کو لے کر آئے ہیں،سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ دو برس کے دوران 5 آئی جیز، 4 چیف سیکرٹریز، متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل کردئیے گئے کیا اس طرح صوبے کانظام چل سکتا ہے ،ان حالات میں انتظامیہ کیسے کام کرے گی؟،نیب کی زیر حراست حمزہ شہباز کئی دن سے بخار میں مبتلا ہیں ،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن انہیں مطلوبہ طبی امداد نہیں دی جارہی ، ہمیں کسی اور نہیں صرف عوام کے گرین سگنل کاانتظار ہے اوراس کی رنگ ٹون گہری ہوتی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…