منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں توہین آمیز مواد پر مشتمل دو غیر ملکی ، ایک پاکستانی کتاب پر پابندی عائد، انتہائی احسن اقدام

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت سمیت چاروں صوبوں میں توہین آمیز مواد پر مشتمل دو غیر ملکی اور ایک پاکستانی کتاب پر پابندی عائد کردی ہے ،دی فرسٹ مسلم،آفٹر دی پرافٹ اور شارٹ ہسٹری آف اسلام نامی کتابوں میں توہین آمیز مواد شامل ہے،

کتابوں کی درآمد ،برآمد اور ملک بھر میں فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،کتابوں کی نشاندھی وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے قومی اسمبلی کی مذہبی امور کمیٹی میں کی تھی انہوںنے کمیٹی کے اجلاس میں غیر ملکی پبلشرلیزلے ہیزیلٹن کی دو کتابیں دی فرسٹ مسلم اور آفٹر دی پرافٹ کے علاوہ پاکستانی مصنف مظہر الحق کی کتاب شارٹ ہسٹری آف اسلام پیش کی تھی جن میں اسلام اور پیغمبر اسلام سے متعلق توہین امیز مواد شامل تھا ان کتابوں کی بندش کے حوالے سے چاروں صوبوں اور وفاقی وزارت داخلہ کو کمیٹی کی جانب سے سفارشات بھجوا دی گئی تھی جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے ان کتابوں پر فوری پابندی عائد کردی تھی جبکہ وزارت تجارت اور ایف بی آر نے کتابوں کی درآمد اور برآمد پر بھی فوری پابندی عائد کردی تھی اور وزارت داخلہ نے ان کتابوں سے متعلق چاروں صوبوں اور وفاقی دارلحکومت کی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…