جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کیخلاف گواہی دینے والے 110 افراد کی فہرست تیار

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کیخلاف گواہی دینے والے 110 افراد کی فہرست تیار کرلی ، گواہ نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ

ریفرنس میں نیب نے 110افرار پر مشتمل گواہوں کی فہرست تیار کرلی ہے ۔گواہوں میں بینکوں کے نمائندے،ایف بی آر،پٹواری اورسرکاری محکموں کے افراد ، نیب کے اسٹنٹ ڈائریکٹر،انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ شہبازشریف خاندان کیخلاف110گواہ نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔شہباز شریف خاندان کے خلاف 4وعدہ معاف بھی نیب کے موقف کی تائیدکریں گے ، وعدہ معاف گواہوں میں مشتاق چینی،یاسرمشتاق ،شعیب قمراور محبوب علی شامل ہیں۔خیال رہے شہباز خاندان کے خلاف7ارب35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کاریفرنس دائر ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…