اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

حکومت کی پالیسی کہاں ہے؟موٹروے متاثرہ خاتون کیس ، رانا ثنا اللہ نے سانحہ سے متعلق حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سی سی پی او نے اپنے بیان سے موٹروے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے پہلے ہی انہیں شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کے امکانات پیدا کردئیے ہیں،سی سی پی او اسی طرح کی آوارہ گفتگو کے عادی ہیں،

آئی جی پنجاب نے ان کے مس کنڈکٹ کی انکوائری کا مطالبہ کیا لیکن آئی جی پنجاب کو ہی تبدیل کر دیا گیا، سی سی پی او عمر شیخ کو لاہور میں بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے لایا گیا ہے،اے پی سی میں جو بھی فیصلہ ہوگا مسلم لیگ (ن) اس پر عمل کرنے کی پابند ہو گی، جن عدالتوں میں ججز کا وٹس ایپ پر تبادلہ کر دیا جائے ہمیں وہاں سے انصاف لینے کیلئے کہا جارہا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے پوری قوم موٹروے واقعہ پر افسردہ ہے لیکن سی سی پی او کا اپنا ہی نقطہ نظر ہے،اسد عمر سے لے کر شہزاد اکبر تک سی سی پی او کو سپورٹ کر رہے ہیں،اس اندوہناک واقعہ پر پوری قوم سراپا احتجاج او ر افسردہ ہے جبکہ سی سی پی او نے اپنے بیان سے اس واقعہ کے ملزمان کو گرفتاری سے قبل ہی شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کے امکانات پیدا کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کے مطابق اس نے 2بجکر ایک منٹ پر کال کی ، پولیس کے مطابق فون کال 2بجکر 29منٹ پر موصول ہوئی، ڈولفن فورس 2بجکر 53منٹ پر وہاں پہنچنے کا کہہ رہی ہے جبکہ ایف آئی آر میں وقوعہ 4بجے کا بتایا جارہا ہے،یہ اقدامات پراسیکیوشن میں سقم کا باعث بنیں گے۔ حکومت کی پالیسی کہاں ہے؟، حکومت کو امن و امان اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق خیال ہی نہیں، چینی مافیا، آٹا مافیا اور ادویات مافیا ملک کو لوٹ رہا ہے جبکہ حکومت صرف نیب کے ذریعے اور خصوصی عدالتوں کے ذریعے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے پر لگی ہوئی ہے۔ نیب کا ادارہ احتساب کے نام پر اپوزیشن کنٹرول ایجنسی بن گئی ہے، چیئرمین نیب سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر تک یرغمال بنے ہوئے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…