اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

”بیٹا نے اگر یہ گھٹیا حرکت کی ہے تو اسے ماردو” موٹر وے کیس میں ملوث مبینہ ملزم کے والد کا اہم بیان آگیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)موٹر وے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث عابد علی سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے اور ایک بیٹی کا باپ بھی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم کے والد نے مزید کہا کہ اگر بیٹا اس واردات میں ملوث ہے تو اسے مارنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

والد نے تصدیق کی ہے کہ عابد علی دو روز قبل شام 6 بجے میرے گھر چھانگا مانگا آیا تھا۔عابد علی نے رات یہاں گزاری اور دوسرے دن سہ پہر روانہ ہوا۔بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی ۔فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ملزم نے صرف تیسری جماعت تک پڑھا۔دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں میں موٹر وے کیس منطقی انجام تک پہنچا دیں گے۔ موٹر وے کیس کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں فیاض چوہان نے کہا ہے کہ درندہ صفت انسان کو گرفتار کر لیا جائے گا، امید ہے چند گھنٹوں میں موٹر وے کیس منطقی انجام کو پہنچا دیں گے۔ موٹر وے کیس کی پیش رفت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میڈیا وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، وزیر اعلی پنجاب، وزیر اطلاعات اور وزیر قانون سے معلومات حاصل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے عوام کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…