منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جائے وقوعہ کے قریبی دیہاتوں سے25 ریکارڈ یافتہ ملزمان غائب موٹروے کیس کی تحقیقات کے دوران نیا انکشاف سامنے آگیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے کیس میں دوران تحقیقات انکشاف ہوا ہے کہ کرول گائوں اور ملحقہ دیہات سے 25 ریکارڈ یافتہ ملزمان غائب ہیں۔پولیس کے مطابق ایسٹرن بائی پاس کے قریب جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں 5 کلومیٹر کے علاقے میں سرچ اینڈ سوئپ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران انکشاف ہوا کہ 25 ریکارڈ یافتہ ملزمان اپنے گھروں میں نہیں، ان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب پولیس نے 3 دیہات کے 53 افراد کے ڈی این اے سیمپل لے لیے ہیں، تمام افراد کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔دریں اثنا رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطہ کیا، راجہ بشارت نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کوواقعہ کی تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقات کو جدید اور سائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پہلوؤں اور زاویوں کو مد نظر رکھ کر تحقیقات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ـیہ ایک ٹیسٹ کیس ہے جسے جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ـانہوں نے کہا کہ تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رکھا جائے،ملزمان عبرت ناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…