گھوٹکی (این این آئی)گھوٹکی سے ایک سال قبل نقل مکانی کرکے ہندوستان جانے والے2 خاندان پاکستان لوٹ آئے ۔پاکستان پہنچنے پر ہند برادری نے پاک سر زمین پر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل گھوٹکی کے علاقے سے اپنی مرضی کے مطابق
نقل مکانی کرکے ہندوستان جانے والے 2 خاندان واپس پاکستان لوٹ آئے پاکستان واپس پہنچتے ہی ہند برادری کے افراد نے سر زمین پاکستان کو سجدے کئے اور صحیح سلامت واپس اپنے وطن پہنچے پر خوشی میں ناچتے جھومتے رہے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا ہجرت کرکے ہندوستان جانے اور واپس آنے والے ہند برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے نچلے طبقے کی ہند برادری پر زمین تنگ کردی ہے نہ عبادت گاہوں میں جانے دیا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی آزادی ہے جبکہ پاکستان میں ہم بالکل آزاد ہیں اور آزادی سے اپنی عبادت گاہوں میں جاتے ہیں اور بلا خوف و خطر عبادات کرتے ہیں جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں سے ظلم کی انتہا کی جارہی ہے 70 سے زائد فیصد مسلمان جیلوں میں قید ہیں جبکہ پاکستان میں کوئی بھی ہندو اور اقلیت کا ایک بھی شخص بے گناہ قید نہیں ہے اور پاکستان میں سب کو ذاتی طور پر جینے کا حق حاصل ہے ۔