لاہور(این این آئی) موٹر وے پر خاتون سے شرمناک واقعہ میں تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے حکام نے علاقے کے تمام افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔جبکہ واردات کے گرد 3گاؤں کے مردوں کا ڈی این اے سیمپل لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شک
کی بنیاد پر گرفتار ہونے والے تمام 15 افراد کے ڈی این اے میچ نہیں ہو سکے ہیں، اس لئے حکام کی جانب سے کرول گھاٹی کے تمام رہائشیوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام رہائشیوں کے ڈی این اے سیمپلنگ کیلئے کرول گھاٹی کے قریب فیلڈ ہسپتال بنایا جائے گا۔