اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے این ٹی ڈی سی کو AA+ اور A1+ ریٹنگ تفویض کر دی۔ ترجمان کے مطابق ریٹنگ ایجنسی نے این ٹی ڈی سی مستحکم آ?ٹ لْک (Outlook) کی پشین گوئی بھی کی۔ یہ ریٹنگ این ٹی ڈی سی کی پاور سیکٹر میں سٹریٹجک اہمیت کی عکاس ہے این ٹی ڈی سی کے ٹرانسمیشن لاسز عالمی طور پر
قبول شدہ پیرامیٹرز کے ساتھ ہم آہنگ ہیں،درجہ بندی میں این ٹی ڈی سی کے 31 منصوبوں کی تکمیل کا بھی اہم کردار ہے ، این ٹی ڈی سی کی پوزیشن مضبوط رہی، مستقبل کے منصوبوں کی موثر مینجمنٹ، ERP سسٹم کا نفاذ اور فنانشل پروفائل میں مستقل مزاجی درجہ بندی کے حصول میں اہم رہے۔