جہانیاں(آن لائن) حضرت امام حسین ؓ کے فرزندحضرت امام زین العابدین ؓ کا یوم شہادت14ستمبر 25محرم الحرام کو عقید ت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلہ میں جہانیاں سمیت ملک بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزاء اور مساجد میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ بڑے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے۔