اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ہی مجھ پر تنقید شروع کی گئی جس کا سلسلہ ابھی تک تھما نہیں اور امید بھی یہی ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے طرح طرح کے طریقے استعمال کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
میرا موازنہ 35سال والوں سے کرنا انصاف نہیں ہے۔وزیراعظم نے مجھ پرجو اعتماد کیا اس پر پورا اترنا میرا فرض ہے، میں پوری نیک نیتی سے اپنا کام کررہا ہوں،مجھ پر لوگوں نے مختلف الزامات لگائے مگر کوئی ثبوت نہیں سامنے لاسکا۔ن لیگ نے 9آئی جی اور ق لیگ نے 5آئی جی تبدیل کیے،پنجاب میں ہونے والے موجوہ واقعہ کے حوالے سے تمام متعلقہ آفیسرز سے ذاتی طور پر بات کی ہے اور انہیں یہ ٹارگٹ دیا ہے کہ جلد سے جلد اس کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اس علاقے کی جیو فینسنگ کر لی گئی ہے اور کچھ لوگ گرفتار بھی کیے جاچکے ہیں۔