کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول اور کالج کا 10 ماہ کا کورس 6 ماہ میں مکمل کرنے کا طریقہ کار تیار کرلیا۔سیکرٹری تعلیم کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت میں طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 30 فیصد کورس پڑھایا جائیگا، نویں، دسویں کے طلبا کو سائنس، ریاضی، سندھی اور انگلش کا 40 فیصد کورس
پڑھایا جائے گا۔سیکرٹری تعلیم نے کہا کہچھٹی سے آٹھویں کے طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 50 فیصد، پہلی سے پانچویں کے طلبا کو لٹریسی، ریاضی اور جنرل نالج کا 30 فیصد کورس پڑھایا جائیگا۔2021 میں تعلیمی سیشن مئی سے شروع کیا جائے گا اور سیکرٹری تعلیم کی سفارش کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔