اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس کے ملزم خواجہ انور مجید کے ضمانت پر رہائی کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔ جمعہ کو جسٹس قاضی امین نے حکم تحریر کیا ہے۔ملزم 100ملین روپے کی مچلکے بنک میں جمع کرائے،اپنے تمام سفری دستاویز سرنڈر کرے،ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا ملزم کو نیب کورٹ کی
حدود چھوڑ نے کی اجازت نہیں ہوگی، عدالت نے کہاکہ ملزم زاتی حیثیت میں یا ویڈیو لنک پر جو نیب عدالت بہتر سمجھے کی کاروائی میں شریک ہونے کا پابند ہوگا۔عدالت نے کہاکہ ملزم کی جانب سے عدالتی احکامات احکامات کی خلاف ورزی پر نیب عدالت سے رجوع کرسکتی ہے ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے انور مجید کو 2 ستمبر کو ضمانت پر رھا کرنے کا حکم دیا تھا۔