اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 5افراد چل بسے،548نئے کیسز سامنے آگئے ۔جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 اموات ہوئیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 548 نئے کیسز
رپورٹ ہوئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز3 لاکھ 3 سو 71ہوگئی،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 370 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ابتک 2لاکھ 88 ہزار 206 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 404 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 533 رپورٹ ہوئے ، این سی اوسی کے مطابق کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 36 ہزار 823 ، بلوچستان میں تعداد 13 ہزار 282 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 832, ا?زاد جموں و کشمیر 2366, گلگت میں 3131 ہو گئی۔