خانیوال ( آن لائن )خانیوال سے ملتان کی جانب جانے والے موٹروے پر لگی اسٹیل باڑ کو کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق خانیوال سے ملتان موٹروے کے نزدیک دو افراد باڑ کاٹ کرلے جا رہے تھے، پیٹرولنگ افسران نے تعاقب کر کے ایک ملزم
کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسٹیل باڑ کا رول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پراسٹیل باڑ کی عدم موجودگی جان لیواحادثات کا سبب بنتی ہیں، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے