اسلام آباد(آن لائن)پیرپنجرسرکار نے چونکا دینے والی پیشن گوئیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دنیا پر سکتہ طاری کردیں گے اور افغانستان میں اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہونے والے ہیں ۔امریکہ سی پیک سے پریشان ہے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ سی پیک گوادر سے لداخ تک پہنچ جائے گا ۔افغانستان ، بالٹک ریاستوں اور روس تک سی پیک کا سورج چمکتا دیکھ رہا ہوں ۔
امریکہ اوراسرائیل کے تمام حربے ناکام ہو جائیں گے ۔ آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیرپنجر سرکار کا کہنا ہے کہ چین کے قدم نہیں رکیں گے اور بھارت کی 7ریاستیں چین اڑا دے گا ۔2021ء میں خالصتان کی آزادی کا سورج طلوع ہورہا ہے اور بھارت کشمیر ٹرے میں سجا کر پاکستان کو پیش کرنیوالا ہے ۔پیر پنجر سرکار نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں سینیٹ میں تحریک انصاف کی اکثریت ہو جائے گی اور مسلم لیگ (ش )اور تحریک انصاف میں سیاسی جوڑ پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کا ٹائی ٹینک ڈوبتا دیکھ رہا ہوں ۔مولانا فضل الرحمن کے نصیب میں جاگتے ہوئے خواب دیکھنا ہے ۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ان کا ساتھ نہیں دیں گی ۔پیر پنجر سرکار نے بتا دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی ،مولانا فضل الرحمن ، محمود اچکزئی اور ایم کیو ایم کے بعض ارکان پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔گرے لسٹ سے نکالنے کاسہرا پاک فوج کے سر جائے گا ۔کئی شورشرابہ کرنے والے سیاستدان بے روزگار ہونے والے ہیں اور ان کی سیاسی دکانوں کو تالے لگ جائیں گے ۔مریم نواز کا ستارہ گردش میں ہے انہیں اپنے حفاظتی دستوں پر نظر رکھنی چاہیے ، ان کیلئے ستمبر ، اکتوبر بہت اہم ہیں۔عمران خان بھارت کو بہت کھٹک رہا ہے اور پاکستانی فوج کی آنکھوں کا تارا ہے ۔پیرپنجرسرکار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد کراچی ، گلگت ، بلتستان
اور بلوچستان میں بڑی کارروائی کرسکتے ہیں ۔ایجنسیوں کو چاروں طرف سے ہوشیار رہنا ہوگا ۔ناظرین پیر پنجر سرکار کی ملکی اور غیر ملکی حوالے سے کی گئی پیشن گوئیاں بہت اہمیت کی حامل ہیں ، ہم آپ کو وقتاً فوقتاً اس حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے۔