اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

اہم حکومتی ادارے میں کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )اینٹی کرپشن پنجاب نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ محکمہ لیبر و ہیومن ریسورس میں کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب کر کے ڈائریکٹر فنانس شہزاد اختر بیگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز الرحمن اوراسسٹنٹ کمپیوٹر پروگرامر طاہر مسعود کو گرفتار کر لیا۔ڈی جی

اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق ملزموں نے گھوسٹ سکول بنا کر سرکاری خزانے سے 5 کروڑ 14 لاکھ اور 30 ہزار روپے خرد برد کئے۔ ملزمان نے مڈ سٹی کالج کے نام پر 32 لاکھ 97 ہزار سے زائد ،مسلم انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس کے نام پر 70 لاکھ 31 ہزار 200،حمزہ پولی ٹیک کے نام پر 60 لاکھ 40 ہزار ،گریس کالج کے نام پر 48 لاکھ 39 ہزار 800 اورسی ایف ای کے نام پر 5 لاکھ 49 ہزار 600 روپے نکالے گئے۔ گوہر نفیس کے مطابق ملزمان نے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے جعلی اداروں کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کئے گئے جن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔گھوسٹ اداروں کو ادا ہونے والے یہ کروڑوں روپے کے بل پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے کمپیوٹر سیل میں پراسیس ہوتے تھے۔ کمپیوٹر سیل کے انچارج اسسٹنٹ کمپیوٹر پروگرامر طاہر مسعود نے جونیئر کلرکوں جمشید اور سلیم کی ساتھ ملکر گھوسٹ کالج کے مالکوں کو فائدہ پہنچایا۔ ڈائریکٹر فنانس شہزاد اختر بیگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز الرحمن نے چیکوں پر دستخط کر کے تمام بل پاس کئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق تمام ملزمان اینٹی کرپشن کی حراست میں ہیں اور گھوسٹ کالج سکینڈل پر مزید تفتیش جاری ہے،معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اورملزموں سے سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…