ہارون آباد (این این آئی)شہر میں مہنگائی کا طوفان ضروریات زندگی کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں تفصیلات کے مطا بق چکن مہنگا،ادرک کی قمیت پانچ سو روپے زائد مہنگا لہسن کی قیمت تین سو روپے سے زیادہ ہو گئی ہے ٹماٹر بھی مہنگا سبز مرچ کی قیمت بھی آسمان سے بات کر رہی ہے لیموں، میتھی، شملہ مرچ،
گھیا توری، بھی مہنگی ہوگئی ہء برائلر ہو یا سبزیاں سب کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں پانچ سو یو میہ کمانے والے چار سو کی سبزی کیسے خرید سکتا ہے جناح پریس کلب سروے میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے تاکہ غریب عوام اپنا گزر بسر با آسانی کر سکے ۔