اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

را کا ایجنٹ بننے سے انکار ،بھارت میں 11 پاکستانیوں کی زندگی چھین لی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت سے 11 پاکستانی ہندئوں کے پراسرارمارے جانے پر حقائق سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی تارکین وطن گھر میں پراسرار طور پر مردہ

پائے گئے تھے۔اس حوالے سے دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اس معاملے پر متاثرہ خاندان کے ایک فرد کی بیٹی شری متی مکھی نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ان کے خاندان کو پاکستان مخالف ایجنٹ بننے کا کہا لیکن انکار پر انہیں ماردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی پالیسیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارت کو بارہا 11 پاکستانی ہندوئوں کی پرسرارمارے جانے کی تحقیقات سے آگاہ کرنے کو کہا ہے تاہم تاحال پاکستان کو کسی قسم کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔کشمیر کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ بھارت مسئلہ کشمیر کو داخلی معاملہ قرار دے رہا تھا تاہم دنیا اسے عالمی تنازع تسلیم کرتی ہے، آج بھارت کے اندر سے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا پاکستان اور بھارت کا معاملہ اقوام متحدہ میں موجود رہیگا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی پالیسیاں چین اورپاکستان بلکہ تمام ہمسایوں کے لیے خطرہ ہیں، بھارت میں بڑھتا اسلاموفوبیا بھی خطرناک ہے، تبلیغی جماعت کوکورونا وبا کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا قابل مذمت ہے، وہاں کورونا کیسز تیز رفتاری سے بڑھ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…