منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

چینی سکینڈل میں عوام کی جیبوں پر ڈھائی سو ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، پولیٹیکل انجینئرنگ میں وزیر اعظم اور نیب ملوث ہیں، عمران خان پر الزام عائد

datetime 11  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیٹیکل انجینئرنگ میں وزیر اعظم عمران خان اور نیب ملوث ہیں،چینی سکینڈل میں عوام کی جیبوں پر ڈھائی سو ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، نیب احتساب نہیں ،انتقامی کارروائیاں کررہاہے،حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے انتقامی کارروائیاں کررہاہے،نیب کو احتساب

کیلئے اپوزیشن اور نواز شریف ہی نظر آتے ہیں،ڈاکٹرز نے نواز شریف کی تین میجر سرجریز تجویز کیں، عدالت نے نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تفصیلات مانگی جو جان بوجھ کر فراہم نہیں کی گئیں، مسائل کے حل کیلئے عوام سڑکوں پر آئینگے ،چوہدری نثار مسلم لیگ (ن )کا حصہ نہیں تو اپوزیشن کی اے پی سی میں کیسے شریک ہوسکتے ہیں۔ وہ مریم اور نگزیب ، خرم دستگیر سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے با ت چیت کررہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت کی،ہائیکورٹ کی کارروائی پر بات کرنا ٹھیک نہیں،جو رائے دی گئی ہائیکورٹ میں نواز کی عدم پیشی پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے وکلا نے دو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیے،میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق نواز شریف کا علاج ممکن نہیں ہوا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ عدالت نے وفاقی حکومت کو زمہ داری دی تھی کہ نواز شریف کی طبیعت کا معلوم کریں،ایسا شخص جسکی طبیعت ٹھیک نا ہو کیسے آسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے جھو ٹے ریفرنس میں اشتہاری قرار دے دیا،یہ بدنصیبی ہے کہ نیب نے موقف اپنایا کہ نواز شریف کا معلوم نہیں،سپریم کورٹ فیصلے میں نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کا کہہ چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے خلاف کیس انکی

غیر موجودگی میں چلتا رہے گا،جو عدالت فیصلہ کرے گی سر آنکھوں پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف آج نیب لاہور میں پیش ہوئے،نیب کی حقیقت ہر پاکستانی جانتا ہے،نیب کے کیسز اپوزیشن پر ہیں،حکومتی ریکارڈ ہونے کے باوجود بھی وفاقی حکومت اور نیب مسلم لیگ ن کے خلاف نا لاسکے،چینی کی مد میں 250ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالا گیا،نیب کو صرف اپوزیشن اور

نواز شریف نظر آتی ہے،یہ احتساب نہیں بلکہ انتقام ہے،ہم انتقام سے نہیں ڈرتے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے انتقامی کارروائی کررہی ہے،حکومت جانتی ہے کہ نواز شریف کا علاج نامکمل ہے،لندن میں علاج عام طور پر گھروں میں کیا جاتا ہے،نواز شریف

کی تین بڑی سرجریاں ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام باہر نکلے گی ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چوہدری نثار جماعت کا حصہ نہیں،جب چوہدری نثار جماعت کا حصہ نہیں تو کیسے اے پی سی میں آسکتے ہیں،جماعت میں آجائیں تو دیکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…