اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے سانحہ کا عینی شاہد سامنے آیا ہے، عینی شاہد خالد مسعود نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں رات اپنے ماموں کو چھوڑ کر واپس آ رہا تھا تو اس دوران موٹر وے پر مجھے ایک گاڑی نظر آئی، ایک خاتون کو ایک شخص بازو سے پکڑ کر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران اس شخص نے خاتون کو تھپڑ بھی مارا، عینی شاہد نے کہا کہ مجھے ایسا کہ
خاتون مدد حاصل کرنے کے لئے سڑک پرآئیں لیکن ایک شخص اس کے ساتھ دست درازی کر رہا تھا، گاڑی کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ ان افراد کے چہرے نہیں دیکھ سکا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دو بج کر 47 منٹ پر موٹر پولیس سے رابطہ کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد گھر چلا گیا لیکن جب صبح اٹھ کر ٹی وی دیکھا تو اس افسوسناک واقعہ کا علم ہوا۔