منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لائسنس سکینڈل سول ایوی ایشن کے 3 عہدیدار برطرف

datetime 10  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن ) پاکستان انٹنرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کے الزامات اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے کچھ افسران کے اس اسکینڈل میں ملوث ہونے کی تحقیقات کرنے والے ایوی ایشن حکام نے سی اے اے کے 3 عہدیداروں کو برطرف کردیا ۔

جبکہ چوتھے افسر نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیا۔ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدا میں ایوی ایشن اور لائسنس برانچ کے 5 عہدیداروں کو معطل کیا گیا تھا اور انہیں اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے ، بعدازاں کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان میں سے 3 کو برطرف کردیا گیا، ان 3 ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدا میں ایوی ایشن اور لائسنس برانچ کے 5 عہدیداروں کو معطل کیا گیا تھا اور انہیں اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے ،بعدازاں کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان میں سے 3 کو برطرف کردیا گیا، ان 3 میں سے 2 سینئر افسران کو سی اے اے کے ڈائریکٹر جبکہ تیسرے عہدیدار کو ایڈیشنل ڈائریکٹر نے برطرف کیا۔ معطل ہونے والے 5 عہدیداروں میں 2 سینئر جوائنٹ ڈائریکٹرز (لائسنسنگ)، ایک سینئر سپرنٹنڈنٹ اور 2 اسسٹنٹس شامل تھے۔

محکمہ ہوا بازی نے پانچوں سی اے اے عہدیداروں کے کیسز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ان کے خلاف مجرمانہ تفتیش کے لیے ارسال کردیا تھا تاہم ایف آئی اے نے بھی تک انکوائری مکمل نہیں کی۔دریں اثنا حکام نے اپنے ذاتی مینوئل ڈیٹا سے 262 پائلٹس کے لائسنس کی

تصدیق کا عمل مکمل کرلیا ہے اور اس حوالے سے ایک رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ایوی ایشن حکام نے ان پائلٹوں کو اس کیٹیگری میں رکھا ہے جس میں کچھ کے فلائنگ لائسنس منسوخ اور کچھ کے کلیئر ہوسکتے ہیں، ان پائلٹس میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے ‘آرام کے دورانیے’ کی خلاف ورزی کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…