اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

سول سروس اصلاحات کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کا اہم فیصلہ ، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے ضمن میں مزید پوسٹیں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ زیادہ پوسٹیں میسر آنے سے سیکرٹیریٹ گروپ افسران کو ترقی پانے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے اس حوالے سے گریڈ اکیس کی مزید 15، گریڈ بیس کی 29 اور گریڈ انیس کی 44 پوسٹوں کے اضافے کی منظوری۔ 2015سے سیکرٹیرٹ گروپ

سے تعلق رکھنے والے افسران کی ترقیوں کا عمل جمود کا شکار تھا۔ اس فیصلے سے اس گروپ کے افسران کو ترقی کے بہتر مواقع میسر آئیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس میں پی سی ایس اور پروونشل منیجمنٹ سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کی شمولیت کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے متعلقہ قواعد کابینہ کے سامنے پیش کرنے اور منظور کرانے کی ہدایت کی ۔ رولز کی منظوری کے بعد مطلوبہ قابلیت رکھنے والے صوبائی سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کی پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس میں شمولیت ممکن ہو سکے گی جس طرح پاکستان پولیس سروس اور آفس منیجمنٹ گروپ میں ایسے افسران کو شامل کیا جاتا ہے، صوبائی سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کی آل پاکستان سروس میں شمولیت کی راہ آسان بنانے کے عمل سے وفاق مزید مضبوط ہوگا اور ایسے افسران کو ملک بھر میں خدمات سرانجام دینے کا موقع میسر آئے گا۔ سول سروس میں قابل اور تکنیکی مہارت رکھنے والے افراد کی شمولیت کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے تجربہ کار اور تکنیکی مہارت رکھنے والے افراد کو گریڈ انیس اور بیس میں کنٹریکٹ بنیادوں پر رکھنے کی منظوری دی ہے۔ یہ اقدام کسی کیڈر گروپ پر اثرانداز نہیں ہوگا البتہ اس سے پالیسی سازی میں وفاقی حکومت کو ماہر اور تکنیکی تجربہ رکھنے والے افراد سے تجربے سے استفادہ حاصل ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…