اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئندہ انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرادے گی،بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

فیصل آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ممبر قومی اسمبلی سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص کارکردگی کی بنا پر عوام کا اعتماد مسلم لیگ ( ن) مزید بڑھ گیا ہے اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ( ن ) پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرادے گی ، موجودہ حکومت کی تمام تر انتقامی کارروائیو ں کے باوجود آ ج تک مسلم لیگ ن

کی قیادت پر کو ئی کر یشن ثا بت نہیں ہو سکی۔ نا لا ئق اورنااہل حکومت نے انتقامی کارروائیو ں کی تمام حدو د کو پارکر لیا ہے اب الٹی گنتی شروع ہو نے والی ہے۔ ابھی تو مریم نواز میدان میںنکلی ہے جب میاں محمد نواز شریف پاکستان آئیں گے تو موجودہ حکومت کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی فیصل آباد کی تنظیم سازی کا آغازکردیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر کاشف نواز رندھاوا کی مشاورت سے سٹی صدر فیصل آباد یوتھ ونگ محمد عاطف کسانہ اور جنرل سیکرٹری رانا احسان خاں نے سٹی تنظیم کیلئے سنیئر نائب صدور‘ نائب صدور‘ ایڈیشنل سیکرٹری اورسیکرٹری اطلاعات کا اعلان کیا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے یوتھ ونگ کے مرکزی سنیئر نائب صدر رانا احمد شہریار ‘ سٹی صدر محمد عاطف کسانہ اور سٹی جنرل سیکرٹری رانا احسان خاں کے ہمراہ تمام نومنتخب ممبران میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔اس موقع پر ضلعی صدر یوتھ ونگ عثمان اشرف گجر ‘سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) میاں ضیاء الرحمن ودیگر بھی موجود تھے۔ سٹی تنظیم کیلئے نومنتخب عہدیداران کیلئے راجہ نادر مختار سنیئر نائب صدر‘میاں اقبال شریف سنیئر نائب صدر‘میاں شاہد ریاض ایڈیشنل سیکرٹری‘چوہدری اقبال وزیر بریارسٹی سیکرٹری اطلاعات‘میاں امان اللہ نائب صدر‘

سردار نجم الثاقب ڈوگر نائب صدر‘رضا حسنین باجوہ نائب صدرکا چنائو کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خاں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں اپنے قائد میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے

ویژن کو آگے لیکر بڑھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ۔تقریب سے سٹی صدر عاطف کسانہ نے خطاب میں کہا کہ ‘ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے الزامات کے باوجود میاں نواز شریف ہی پاکستانی سیاست کا مرکز و محور ہیں ۔ ان کی ایک تصویر سے ہل جانے والی حکومت ( ن ) لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…