اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی صحافیوں کے تیز سوالات پر ناراض، پریس کانفرنس کی شروعات میں ہمت ہار گئے اور یہ جا وہ جا، شدید برہمی کا اظہار

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی تعارفی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے تیز سوالات برداشت نا کرسکے اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلتے بنے۔کل چارج سنبھالا آج میڈیا کو اپنا پلان بتالنے کے لئے دفتر بلایا، صحافیوں نے سوالات شروع کیے تو افتخار شلوانی

ناراض ہوگئے۔ پریس کانفرنس کی شروعات میں ہمت ہار گئے اور یہ جا وہ جا۔تنقید کی سکت نا رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی مستقبل میں شہر کی تقدر میں کتنے ہیرے موتی جڑتے ہیں یہ آنے والا وقت طے کرے گا۔ مایوسی کا شکار شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل وہی حل کرسکتا ہے جو شہر کے ساتھ مخلص ہو۔اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا تھا کل سے عہدے کا چارج سبھالا ہے، بڑی مشکل ذمہ داری ہے، اعتماد کرنے پر اعلی حکام کا مشکور ہوں، اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کرونگا، کراچی کی بہتری کیلئے پہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔افتخار شلوانی نے کہا میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، پروفیشنل سول سرونٹ کی حیثیت سے اپنا مکمل کردار ادا کرونگا، سڑک، فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹس اور کچھ سڑکیں جنہیں بہتر بنانا ہے، جو میری ذمہ داری ہے وہی کام کرونگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…