اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

سفرکرنے سے نوازشریف کی موت واقع ہوسکتی ہے،برطانوی سرجن ڈاکٹر لارنس نے میڈیکل رپورٹ جاری کر دی

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے برطانوی سرجن اورمعالج ڈاکٹر آرلارنس کی جانب سے پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا صورتحال میں سفر کرنے سے نوازشریف کی موت واقع ہوسکتی ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئیں۔ رپورٹ نوازشریف کے امراض قلب کے برطانوی سرجن

اورمعالج ڈاکٹر آرلارنس نے لکھی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں طبی معالجین نے کورونا اورامراض قلب کے خطرات کے باعث نوازشریف کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔نواز شریف کے برطانوی معالج ڈاکٹر آر لارنس نے رپورٹ میں کہا کہ علاج کی تکمیل بالخصوص کورونا صورتحال میں سفرسے نوازشریف کی موت اورسانس بند ہونے کے خطرات ہوسکتے ہیں، پہلے بھی تشخیص کرچکا ہوں کہ مریض کے دل کے بڑے حصے کو نقصان پہنچ چکا ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق پلیٹ لیٹس کی مقدارمیں بے ترتیبی، قلب، شوگر اورگردے کے امراض مل کربلیڈنگ اورہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتے ہیں، تمام متعلقہ معالجین کی مشاورت سے جامع پروسیجردرکار ہے، دل کی بڑی شریان میں مرض سے مجموعی خطرات اورپیچیدگیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، کورونا کے باعث بہت سارے مریضوں کے علاج میں خلل واقع ہوا ہے، ہسپتالوں کی جانب سے شیڈول پر ہی یہ پروسیجر آگے بڑھے گا۔ڈاکٹر لارنس نے رپورٹ میں کہا کہ نوازشریف کا بنیادی طورپر علاج لندن میں ہورہا ہے، نوازشریف کے امراض اور علاج سے متعلق یہاں کے معالجین پوری معلومات رکھتے ہیں، میری سفارش ہوگی کہ وہ بہتر علاج کے لئے لندن میں ہی قیام کریں،نوازشریف کے دل کو خون پہنچنے میں دقت کا مرض خاصا بڑھ چکا ہے، میڈیکل تھیراپی کے باوجود نوازشریف کلاس ٹو انجائنا (سینے میں درد) کے شکار ہیں۔ڈاکٹرلارنس نے

کہا میری تجویز ہے کہ مریض کی کورونری انجیوگرافی کرائی جائے، اس عمل کے بعد علاج کا طریقہ کار تجویز کرنا ممکن ہوسکے گا، نوازشریف کی واپسی تب ہی ممکن ہے جب وہ علاج کے اس عمل سے گزریں، نوازشریف کو ریڈوکرونری آرٹری بائی پاس کی ضرورت ہوسکتی ہے جو پیچیدہ عمل ہے، نوازشریف کو کھلی جگہ مسلسل چہل قدمی تجویز کی ہے، نوازشریف کو چہل قدمی سے قبل

ادویات بھی تجویز کی ہیں۔دوسری جانب امریکی ماہر امراض قلب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کورونا کے دوران سفر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔امریکا کے ماہرامراض قلب ڈاکٹر فیاض شال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کے فزیشن ڈاکٹر لارنس کی تجویز سے متفق ہوں، نواز شریف کو لندن میں انجیوگرافی کرائے بغیر واپس نہیں جانا چاہیے۔ڈاکٹر فیاض شال نے کہا

کہ نواز شریف کو کورونا میں سفر سے جان کا شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، انہیں تازہ ہوا میں کھلی جگہ پر باہر نکلنا چاہیے۔امریکی ماہر امراض قلب نے کہا کہ نوازشریف شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جو پاکستان جانے سے مزید بڑھ جائے گا۔ڈاکٹر فیاض شال نے کہا کہ نواز شریف گردے اور شوگر کی بیماری کابھی شکار ہیں،اْن کے دماغ کوخون پہنچانے والی شریان کی سرجری بھی ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…