اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب حکومت چھا گئی اگست میں اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزار

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ماہ اگست میں 3 ارب 10 کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال اگست میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے3 ارب 10 کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی جس سے قومی خزانے کو اربوں کافائدہ ہوا ،محکمہ انڈسٹریز سے مل کرپٹرول پمپوں کی

بھی چیکنگ کی گئی،48 فیصد پمپس پر کم پیمائش کے خلاف37 لاکھ 29 ہزار کے جرمانے کئے گئے۔ دریں اثناء محکمہ اینٹی کرپشن نے صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرو الی ،محکمہ مال کے 13 افسران پر مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق شیخو پورہ کے علاقے کر پال سنگھ میں کروڑوں روپے مالیت کی 125 کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ محکمہ مال کے حکام کی ملی بھگت سے اس اراضی پر 25 سال سے مختلف قبضہ مافیا مسلط تھا۔ایک تحصیل دار ،9 نائب تحصیل دار اور 3 پٹواریوں پر قبضہ مافیا کی معاونت کرنے پر مقدمہ درج کرادیا گیا ۔ کارروائی میں اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی کے ڈائریکٹر وسیم سندھو اور ڈی سی شیخو پورہ نے مل کر حصہ لیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے محکمہ مال ، انہار اور پولیس کے ساتھ مل کر206 کنال سرکاری اراضی بھی واگزار کرا لی جس کی قیمت 5 کروڑ روپے ہے۔واگزار کرائی گئی زمیں محکمہ مال کے حوالے کر دی گئی۔ اینٹی کرپشن لو دھراں نے 4 کروڑ 32 لاکھ مالیت کی 384 کنال 5 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرالی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…