پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے ایل اوسی کے چکوٹھی سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون500میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے رواں برس میں گرائے جانیوالا یہ گیارہواں بھارتی جاسوس ڈرون تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 26جولائی

کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سیکٹر پانڈو میں بھارت کا دسواں جاسوس ڈرون گرایا تھا جو پاکستان کی حدو میں 200میٹر اندر گھس آیاتھا یاد رہے کہ پاک فوج نے اس سے قبل 28 جون کو بھی ایل او سی ہاٹ اسپرنگ سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا جو گرایا جانے والا نواں جاسوس ڈرون تھا اس وقت بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر پاکستان کی حدود میں 850 میٹر اندر آگیا تھا۔اس سے قبل پاک فوج کے جوانوں نے 5 جون کو بھی ایل او سی کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی کواڈ کاپٹر (جاسوس ڈرون) کو مار گرایا تھا۔واضح رہے کہ 9 اپریل کو پاک فوج نے ایل او سی کے سانکھ سیکٹر میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔29 مئی کو بھارتی جاسوس ڈرون کنزلوان سیکٹر سے آیا تھا جسے پاک فوج نے ایل او سی کے نیکرون سیکٹر میں گرایا گیا۔اس سے قبل 27 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے، اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔علاوہ ازیں فروری میں پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے

درمیان تعلقات کشیدہ اور فضائی جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے کچھ روز بعد بھارت کا ایک جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر گھس آیا تھا جسے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں گرادیا گیا تھا۔قبل ازیں 6 مارچ 2018 کو ایل او سی کے مقام چری کوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔اکتوبر 2017 میں بھی پاک فوج نے ایل او سی کے قریب

رکھ چکری سیکٹر میں جاسوسی کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔نومبر 2016 میں بھارتی ڈرون کنٹرول لائن پر پاکستانی حدود میں 60 میٹر اندر آگیا تھا، جسے پاک فوج کی آگاہی پوسٹ نے نشانہ بنا کر گرادیا تھا۔

اسی طرح 15 جولائی 2015 کو پاک فوج نے بھارت کے جاسوس ڈرون طیارے کو لائن آف کنٹرول کے قریب بھمبر کے علاقے میں گرایا تھا، طیارہ فضا سے پاکستانی علاقوں کی فوٹو گرافی کے لیے استعمال کیاجا رہا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…